کینیڈا:مارک کارنی کی لبرل پارٹی انتخابات میں کامیاب، حکومت بنانے کا امکان

 معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے اپنے تجربے کی وجہ سے امریکی صدر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،لبرل پارٹی
 اوٹاوا(آئی این پی ) کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ، جس کے بعد ان کی لبرل پارٹی نئی مدت کے لئے برسر اقتدار آ گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لبرل پارٹی کی جانب سے رائے دہندگان کو یقین دلایا گیا کہ معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے اپنے تجربے کی وجہ سے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔سرکاری نشریاتی ادارے سی بی سی اور دیگر ذرائع ابلاغ نے پیشگوئی کی ہے کہ لبرلز کینیڈا کی اگلی حکومت تشکیل دیں گے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کریں گے یا نہیں۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیئر پوئیلییور وزیر اعظم بننے سے قاصر رہے، لیکن ان کی جماعت پارلیمنٹ میں ایک مضبوط اپوزیشن تشکیل دینے کی راہ پر گامزن ہے۔