اوسلو (آن لائن)پاکستانی نژاد کینیڈین قیصر ڈار دوسری مرتبہ برسرِ اقتدار لبرل پارٹی آف کینیڈا کے صوبائی صدر منتخب ہو گئے۔ وہ صوبہ اونٹاریو میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔ لبرل پارٹی آف کینیڈا (اونٹاریو) کنونشن کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے قیصر ڈار نے کہا کہ میرے لیے اس تاریخی اجتماع میں ایک بار پھر خدمت کا موقع ملنا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیادت پارٹی کو آگے بڑھانے اور پورے اونٹاریو میں اراکین کو مزید بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی