لندن (آئی این پی )پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانیہ میں لیبرپارٹی کو بڑا دھچکا لگا،پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،زہراسلطانہ 14 سال سے لیبرپارٹی سے منسلک تھیں تاہم لیبرپارٹی کی فلسطین پالیسی اورسوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہیں۔انہوں نے جیرمی کوربن کیساتھ نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔