لاہور (کرائم رپورٹر )الزامات ثابت ہونے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کیس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں انکوائری مکمل کی گئی۔ڈاکٹر صابر نعمان پر جعلی رسیدیں کاٹنے کا الزام تھا،دکانداروں کو رسید میں جرمانہ زیادہ، جبکہ ڈی سی آفس میں کم رقم جمع کر ائی گئی۔ ڈاکٹر صابر سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے تمام اختیارات واپس لے لئے گئے،ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریری خط ارسال کر دیا گیا۔