مقامی افرادنے7سالہ طلحہ کی لاش نکال لی،پابندی پرعمل کرایاجائے:شہری
بستی فتے والی میں اچانک موت کی خبر پراہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے
تلونڈی(خصوصی رپورٹ )پابندی کے باوجود تیسری جماعت کاطالب علم نہاتے ہوئے راجباہ میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔مقامی افراد نے لاش تلاش کرلی۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ اورنہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود تلونڈی ججل راجباہ میں بستی فتے والی کے رہائشی عبدالجبار کا تیسری جماعت کاطالب علم بیٹا طلحہ نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگیا طلحہ کی عمرتقریبا ًسات سال تھی مقامی افراد نے لاش تلاش کرلی اچانک موت کی خبر پراہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے، سماجی حلقوں نے نہروں میں نہانے پرپابندی کے قانون پرعمل درآمدیقینی بنانے پرزوردیا ہے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکیطالبعلم