خالق نگر یوحنا آباد میں افسوسناک واقعہ، ریسکیو ٹیم نے لاش پانی سے نکال لی
لاہور(کرائم رپورٹر) خالق نگر یوحنا آباد میں بارشی پانی میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور بچے کو پانی سے نکال لیا، تاہم وہ تشویشناک حالت میں تھا۔ بعدازاں لڑکا جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 15 سالہ آصف ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران جمع پانی میں نہانے یا داخل ہونے سے گریز کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے محفوظ رہا جا سکے