راوی میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)نیا پل کے قریب دریائے راوی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیااندھیرا بڑھنے پر ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن آج صبح 7 بجے تک مؤخر کر دیاریسکو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی تلاش کیلئے غوطہ خور ٹیمیں آج صبح دوبارہ متحرک ہوں گی، سفیان اپنے 2دوستوں کے ہمراہ نہانے کیلئے دریائے راوی پر گیا تھا۔