پاور سٹیشن سے 2مسخ شدہ لاشیں برآمد

پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں،قتل کئے جانے کا شبہ 

یہ بھی خدشہ ہے کہ مارے جانیوالے دونوں باپ بیٹا نہ ہوں، باڈی پارٹس لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے
مریدکے( خصوصی رپورٹ)مریدکے تھانہ صدر کے علاقے سیکھم پاور سٹیشن سے دو مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ جن کے بارے قیاس آرائی ہے کہ انہیں کسی نے قتل کر کے جوئیانوالہ نہر میں بہا دیا ہے۔یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مارے جانیوالے دونوں باپ بیٹا نہ ہوں۔تاہم تھانہ صدر پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ فرانزک ٹیموں نے باڈی سے کچھ پارٹس حاصل کر کے لیبارٹری میں بھیج دیئے ہیں، حالانکہ آج تک درجنوں نامعلوم مقتولین کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں