ایف بی آر نے ریلوے سٹیشن تفتان کی 11.75 ایکڑ اراضی کو لینڈ کسٹمز سٹیشن قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی  این پی ) پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر)نے ریلوے اسٹیشن تفتان کی 11.75 ایکڑ اراضی کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا  ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق   ایف بی آر نے تفتان میں کسٹمز سہولیات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تفتان لینڈ کسٹمز اسٹیشن پر درآمدی و برآمدی اشیا کی لوڈنگ اور کلیئرنس کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ تفتان لینڈ کسٹمز اسٹیشن کی حدود اور جغرافیائی کوآرڈینیٹس بھی جاری کردی گئی ہے