پاور سٹیشن سے 35سالہ نامعلوم مسخ شدہ لاش برآمد

مریدکے، شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر مرید کے کے علاقہ چیچو کی ملیاں ہائیڈروپاور سٹیشن سے تقریباً 35سالہ نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش ملی ہے، جسے کسی نے قتل کرکے نہر میں بہادیا تھا، جو مسلسل پانی میں رہنے سے پھولنے کے باعث شناخت تقریباً کھو چکی ہے۔تھانہ صدر پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نیلاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مریدکیمنتقل کردی۔