چین اور روس کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ

  بیجنگ (آئی این پی )روس اور چین کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔عالمی میڈیا   رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کئے گئے، معاہدے کے مطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ سٹیشن (آئی ایل آر ایس)  چلانے کے لئے استعمال کیا جائے گا، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔اس خلائی بیس کی تکمیل 2036 تک متوقع ہے