اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشن سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سولر پر منتقلی سے  ماہانہ کروڑوں روپے بجلی سبسڈی کی مد میں بچائے جاسکیں گے 
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے بجلی اور اخراجات میں کمی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا، اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز، اسٹاپس، برقی زینے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 1.6 میگاواٹ تک کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، پلانٹ سے ماہانہ کروڑوں روپے بجلی سبسڈی کی مد میں بچائے جاسکیں گے۔پنجاب حکومت نے اورنجن لائن ٹرین کے اخراجات میں کمی کیلئے اور سرکاری خزانے کی بچت کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے 1.6 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز کو بجلی فراہم ہوگی۔رپورٹ کے مطابق سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی سے اورنج لائن ٹرین کے برقی زینے، اسٹاپس اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا