لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے شہر پر کی مانیٹرنگ جاری ہے شہر کے ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔ناکہ جات پر 24 گھنٹے کے دوران10 اشتہاری اور 7 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے123621 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیاداخلی و خارجی راستوں پر 6541 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاسیاہ پیپر،نیلی بتی والی 253 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہیناکہ جات پر تمام جوان بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں