ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، موبائل، 2 موٹر سائیکل، نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ جاری ہیں ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 52 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 209 ملزمان گرفتار کئے گئے گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں ڈولفن سکواڈ نے 91 ریکارڈ یافتہ،37 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 22 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔سٹریٹ کریمنلر ، ڈاکوؤں سمیت متفرق جرائم کے7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، 2 موبائل، 2 موٹر سائیکل، 5000 نقدی برآمد کی گئی ۔شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔