ڈاکوؤں، اشتہاریوں،عدالتی مفروران کیخلاف شکنجہ

ڈولفن سکواڈ نے 103 ریکارڈ یافتہ، 49 عادی مجرمان کو حراست میں لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں، 72 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں،عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 191 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 103 ریکارڈ یافتہ، 49 عادی مجرمان کو حراست میں لیا جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 16 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے۔سٹریٹ کریمینل و ڈاکو سمیت متفرق جرائم کا1ملزم بھی حراست میں لیا گیا۔