214635 اشخاص کا ریکارڈ 10640 وہیکلز اور 20714 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ کی داخلی، خارجی راستوں کی نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ترجمان کے مطابق لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مجاہد سکواڈ ماہ نومبر کے دوران 124 اشتہاری ،87 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا اس کے علاوہ ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 214635 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ 10640 وہیکلز اور 20714 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 6360 گرام چرس،3642 گرام ویٹ،10 بوتل شراب ،ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 4 پسٹلز، رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمد کی گئی جبکہ بلیک پیپر و نیلی بتی والی 2853 گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت اورای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔