2080 عارضی و مستقل تجاوزات ختم ، عدالتی مفروران کو گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں پی ایچ پی نے ماہِ اگست 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ اگست میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 4.3 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 438 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 2.1 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 397 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 41 ہزار1 سو7 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 957 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی- شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 22 ہزار 107 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 59 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا اور 2080 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔17912 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 24028 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 28 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے1 کلاشنکوف1 رائفل، 26 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں سے 1448 لیٹر شراب اور 1740 گرام چرس و دیگر منشیات  برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں۔