ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ مقابلے میں مارا گیا

موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو پولیس نے روکا تو فرار ہو گئے، تھوڑے فاصلے پر گر کر ایک ملزم زخمی ہوگیا
 دوسرے ساتھی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کردی، ہلاک ہونیوالا سنگین جرائم میں ملوث نکلا 
لاہور(کرائم رپورٹر)خطرناک ڈکیت اور وہیکل سنیچر گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اقبال ٹاؤن اے وی ایل ایس نیڈکیت اور وہیکل سنیچر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاپولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب خطرناک ملزم ہلاک ہو گیاملزم پولیس کو ڈکیتی اور وہیکل سنیچنگ سمیت سینکڑوں سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس وین کو بھی شدید نقصان پہنچاسی سی ڈی ٹیم نے تھانہ سبزہ زار کی حدود میں برائے چیکنگ مسروقہ وہیکلز اورگرفتاری اشتہاری مجرمان ناکہ بندی کی تھی پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاپولیس کے روکنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا گیاکچھ فاصلے پر موٹر سائیکل گرنے پر ایک ملزم زخمی ہوگیا۔ ملزم کے دوسرے ساتھی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ہلاک ہونے والا ملزم لاہور میں سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھاہلاک ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیادیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔