گرفتار ملزمان میں خلیل احمد اس کے ساتھی اشتیاق اور محمد یاسین شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی متحرک ڈکیٹ گینگ کیسرغنہ سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے جنہیں بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کیا گیاملزمان میں گینگ کا سرغنہ خلیل احمد اس کے ساتھی اشتیاق اور محمد یاسین شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور گولیاں اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات ہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز
کارروائیاں جاری رہیں گی