واردات کی کوشش ناکام ، ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ پکڑا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے عزم کا اعادہ باغبانپورہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا سرغنہ کوگرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے واردات ناکام بنا دی ملزمان شالیمار چوک شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کر رہے تھیدوران واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ مار کر شہری کو رخمی کر دیا۔گرفتار ملزم سے موبائل، پستول، گولیاں و میگزین برآمد کئے گئے ملزم حمزہ کو مزیدکارروائی کیلئے تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا گیا اورساتھی کی تلاش جاری ہے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں