گینگ نے چند روز قبل شہزادہ روڈ ،سبزی منڈی، اٹاری سٹاپ پر وارداتیں کی تھیں
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی پیشہ ور ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ کو خفیہ اطلاع پر فارمانئٹ سوسائٹی کے قریب سے حراست میں لیا گیاگینگ نے چند روز قبل شہزادہ روڈ ،سبزی منڈی، اٹاری سٹاپ پر وارداتیں کی تھیں ملزمان گن پوائنٹ پر بینک سٹاپ پر خاتون سے پرس چھین کر بھی فرار تھے،گینگ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرلیاملزمان راہول اور سلمان مسیح چوری، ڈکیتی کے20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سٹریٹ کریمینلز و گینگز کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے