اپنے وسائل سے آمدن میں نمایاں بہتری ، 50ارب کا ہدف ممکن:ڈی جی
لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار ریونیو میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز 50ارب کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے ابتک 87فیصد وصولی مکمل کر لی گئی،موٹر وہیکلز ٹیکس میں 108فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔سالانہ بنیاد پر ٹیکس وصولی میں 28فیصد اضافہ ہوا۔پراپرٹی ٹیکس میں نمایاں کامیابی ملی، عوام پرکسی قسم کا بوجھ منتقل نہیں کیا گیا۔ڈی جی ایکسائز احمدعمر شیر کا کہنا تھا کہ محکمے کے اپنے وسائل سے آمدن میں نمایاں بہتری لائی گئی،محکمہ ایکسائز تاریخ میں پہلی بار 50ارب کا ہدف حاصل کر لے گا۔