56ارب95کروڑ کے ٹارگٹ میں سے26ارب 84کروڑ کی ریکوری
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 47فیصد ریونیو ٹارگٹ حاصل کرلیا، 56ارب95کروڑ کے ٹارگٹ میں سے26ارب 84کروڑ کی ریکوری کی گئی۔دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ ریکوری لاہور کے موٹر آفس نے13 ارب کے ٹارگٹ میں سے7 ارب سے زائد کی، ریجن بی لاہور 8ارب کے ٹارگٹ میں سے 3ارب 84کروڑ کرکے چوتھے نمبر پر، ریجن اے لاہور1ارب 85کروڑکے ساتھ 12ویں جبکہ ریجن ڈی لاہور 1ارب کی ریکوری کرکے آخری نمبر پر رہا۔اضلاع میں ساہیوال 71 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر،گوجرانوالہ 1ارب 91کروڑکے ساتھ تیسرے نمبر پررہا، ملتان 1ارب 69کروڑ کے ساتھ چھٹے نمبر، سرگودھا 64کروڑ کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے5ماہ میں 5ارب زیادہ ریونیو اکٹھا کیا گیا۔