ایکسائز ریونیو کولیکشن کو سو ارب تک لیجانے کا ہدف مقرر

لاہور(کرائم رپورٹر)اگلے 3 سال میں پنجاب میںایکسائز ریونیو کولیکشن کو 100 ارب تک لیجانے کا ہدف مقرر جبکہ رواں مالی سال میں ٹیکس کولیکشن 70 ارب مقرر کیا گیا ہے۔گذشتہ مالی سال میں محکمہ ایکسائز نے 55 ارب سے زیادہ کا ٹیکس جمع کیا تھا۔ساڑھے 29 ارب موٹر اور 20 ارب سے زائد پراپرٹی سے ٹیکس کولیکشن ہوئی تھی۔ سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پراپرٹی ٹیکس کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔غیر اندراج شدہ پراپرٹیز کو سسٹم میں لا رہے ہیں۔