ریونیو کیلئے محکمہ ایکسائز کو اضافی ذمہ داریاں نہ مل سکیں

 ویسٹ مینجمنٹ ٹیکس ، بل بورڈز فیس وصولی کامنصوبہ چھ ماہ بعدبھی کاغذوں تک محدود 
لاہور(خصوصی رپورٹ)ریونیو کولیکشن کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا حکومتی اعلان تاحال عملی جامہ نہ پہن سکا۔ حکومت نے محکمہ ایکسائز کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیکس اور پی ایچ ایکے بل بورڈز فیس وصولی کی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس حوالے سے پیشرفت نہ ہونے سیمنصوبہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود کاغذوں تک محدود ہے۔ منصوبے کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیکس وصولی اورکمرشل بل بورڈز اور اشتہاری ڈھانچوں کی فیس کی وصولی کو محکمہ ایکسائز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس سے ریونیو کولیکشن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق دونوں منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے انتظامی اور قانونی امور کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی جس سیمتعلقہ محکموں کے درمیان اختیارات منتقلی کا عمل بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ ریونیو وصولی کا موجودہ نظام پہلے کی طرح جاری ہے۔محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن اور اختیارات منتقل کیے جائینگے، ٹیکس اور فیس وصولی جدید، شفاف اور م ئوثر نظام کے تحت شروع کر دی جائیگی جس سے نا صرف حکومتی محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ وصولی کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی بھی بہتر ہو سکے گی۔