خیبرپختونخوا میں فائرنگ اور گھر کے تنازع پر 5 افراد جاں بحق، اسکول پرنسپل اور استاد بھی شامل

خیبرپختونخوا میں فائرنگ اور گھر کے تنازع پر 5 افراد جاں بحق، اسکول پرنسپل اور استاد بھی شامل

خیبرپختونخوا میں فائرنگ اور گھریلو تنازعے کے واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوابی کے نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ کے واقعے میں اسکول کے پرنسپل اور ایک استاد جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو چچازاد تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کر گئی۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے تھانہ داؤد زئی شاہ عالم میں گھریلو تنازعے کے دوران تین افراد قتل ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ان دونوں واقعات نے صوبے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے، اور حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرکے اس قسم کے جرائم کی روک تھام کریں۔