لاہور میں چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کا الزام — اسکول پرنسپل گرفتار

لاہور میں چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کا الزام — اسکول پرنسپل گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس نے چوتھی جماعت کی 11 سالہ طالبہ سے مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ایک اسکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام نبی کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ دو ماہ سے طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور اسے کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔