ویب ڈیسک: ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال میں فرق دیکھنے میں آ رہا ہے۔
لاہور اور کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور:
درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج سورج پوری شدت سے آگ برسائے گا۔آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب: 59 فیصد
ہوا کی رفتار: 6 کلومیٹر فی گھنٹہ
موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ کی ہدایت دی گئی ہے۔
کراچی:
گرمی کی شدت برقرار ہے۔صبح کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
موجودہ درجہ حرارت کی شدت: 36 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔
سمندری ہواؤں کی کمی کے باعث موسم حبس زدہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی:
اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
بارش کی متوقع مقامات:
خیبرپختونخوا: سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، پشاور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، چارسدہ
بلوچستان: کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار، قلات
کشمیر و گلگت بلتستان: وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور، دیامر، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، شگر
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی ہدایات:
شہری ممکنہ ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے باخبر رہیں۔
عمومی موسمی صورتحال:
منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بالائی علاقوں میں شام کے وقت موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔