ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
لاہور
لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ گزشتہ رات کی آندھی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو چکا ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت: 26°
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 35°
شام میں مزید بارش کا امکان
کراچی
کراچی میں گرمی اور مرطوب موسم کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے، جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔
موجودہ درجہ حرارت: 30°
محسوس کی جانے والی گرمی: 35°
متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 37°
ہوا کی رفتار: 10–15 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغربی)
نمی کا تناسب: 70%
شہریوں کو 11 بجے سے 3 بجے تک غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال کی ہدایت
اسلام آباد
اسلام آباد میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے تاہم دوپہر میں جزوی ابر آلود موسم کا امکان ہے۔
صبح کا درجہ حرارت: 28°
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 36°
ہوا کی رفتار: 25 کلومیٹر فی گھنٹہ
نمی کا تناسب: 24%
نارووال
نارووال میں تیز ٹھنڈی ہواؤں اور کالے بادلوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار اور سرد ہو چکا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان
عیدالاضحیٰ سے پہلے اور دوران بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جون کی شام یا رات سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
3 اور 4 جون کو:اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرد آلود آندھی، بارش اور ژالہ باری
خیبرپختونخوا کے اضلاع:
ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک، وزیرستان میں بھی اسی نوعیت کے موسمی حالات متوقع
جنوبی پنجاب میں بھی بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
عید کے دنوں (7–9 جون) کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے ایام میں:
بالائی علاقوں (دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ) میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری
میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم
احتیاطی تدابیر کی ہدایت
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ:
آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی سے کمزور ڈھانچوں، درختوں، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عوام، مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔