ویب ڈیسک:ملک بھر میں موسم کے مختلف رنگ دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ لاہور میں رات گئے ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق:
دن کے وقت سورج کی تپش برقرار رہے گی،لیکن شام کو چلنے والی ہوائیں موسم کو بہتر بنائیں گی۔تاہم، عید کے دنوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا سکتا ہے۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 76 ریکارڈ کی گئی ہے، جو نسبتاً بہتر فضائی معیار کی نشاندہی کرتی ہے۔
کراچی کی صورتحال:
دوسری جانب کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو بے حال کر رکھا ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ہے،جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
ملک گیر موسمی الرٹ:
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پیشگوئی کے مطابق:
پنجاب:
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک، تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا:
مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تاہم، جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
ممکنہ نقصانات:
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور ژالہ باری کے باعث:فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،جبکہ سولر پینلز بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ:احتیاطی تدابیر اختیار کریں،بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے قریب جانے سے گریز کریں،اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔