ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہور کا موسم
لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 34 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا میں نمی: 82 فیصد
ہواؤں کی رفتار: 6 کلومیٹر فی گھنٹہ
مزید بتایا گیا کہ 5 اگست سے مون سون کے چھٹے اسپیل کی انٹری متوقع ہے، جس کے باعث مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی کا موسم
کراچی میں آج مطلع ابرآلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت: 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ
موجودہ درجہ حرارت: 29 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ
ہوا میں نمی: 74 فیصد
ہواؤں کی رفتار: 24 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب سے)
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھیں۔