کیا اتنے بڑے ذخیرے کو چھپایا جانا شہریوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف نہیں:ارکان
کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے مختلف گوداموں میں اربوں روپے مالیت کی گندم ضائع ہونے کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جاری مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے دعوی کیا ہے کہ سندھ کا محکمہ خوراک کرپشن کی مائن بن چکا ہے، ہزاروں ٹن گندم مارکیٹ پہنچنے کی بجائے گودام میں پڑے پڑے سڑ گئی ہے، انھوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے جھوٹے سیاسی نعرے کے دعویدار عوام میں ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ایم کیو ایم ارکان نے سوال اٹھایا کہ کیا اتنے بڑے ذخیرے کو چھپایا جانا عام شہریوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف نہیں؟ انھوں نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں سالوں سے ہزاروں ٹن گندم ذخیرہ ہے، جو خراب ہو چکا ہے، گندم کا خراب ہونا محکمہ خوراک کے کرپٹ افسران اور ذخیرہ اندوزوں کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے