لبنان میں صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے:اقوام متحدہ

 مسلح تنازعات کے دوران پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافیوں کسی صورت نشانہ نہیں بنانا چاہیے
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے ماہرین نے لبنان میں صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے اقدامات پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساںادارے  کے مطابق اقوام متحدہ کے 3 ماہرین نے حالیہ واقعے کی آزادانہ اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے صحافتی آزادی پر اسرائیلی افواج کا ایک اور سنگین حملہ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندگان نے بیان میں کہا کہ مسلح تنازعات کے دوران پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافی شہری سمجھے جاتے ہیں اور انہیں کسی بھی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے