پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، کھلی فضاؤں میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار

پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، کھلی فضاؤں میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار

پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔

 اس فیصلے کے تحت کھلی فضاؤں میں ڈرون اڑانا مکمل طور پر ممنوع رہے گا، جبکہ صرف ہالز اور مارکیز میں اندرونی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔حکومت کے مطابق اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، سیکیورٹی اہلکار اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی مقامات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر ایسے حساس مواقع پر جہاں ڈرون کے استعمال سے سیکیورٹی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق، پابندی کی توسیع میں صوبے بھر میں تقریبات، شادی ہالز، سیاسی اجتماعات اور بڑے عوامی اجتماعات میں ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ حکام نے عوام اور منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قوانین کی پابندی کریں اور ڈرون کے استعمال میں احتیاط برتیں۔