ملک میں توانائی کی بچت اور فیول کرائسس سے نمٹنے کے لیے کراچی کی تاجر برادری نے حکومت کے ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کی مکمل حمایت کر دی ہے۔
چیئرمین سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے لیے کیے جانے والے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، اور اگر وفاق اور سندھ حکومت رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو تاجر برادری اس کے سامنے سرِ تسلیم خم کرے گی۔اسی طرح صدر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فیول کرائسس کے خاتمے تک مارکیٹ کے مقررہ اوقات میں خریداری کریں۔تاجر رہنماؤں نے متفقہ طور پر کہا کہ ایندھن اور بجلی کی بچت سے ہی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے۔