حکومت کا نیا نوٹیفکیشن: دکانیں رات 8 بجے، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

حکومت کا نیا نوٹیفکیشن: دکانیں رات 8 بجے، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

حکومت نے توانائی بچت اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کاروباری اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دکانیں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز محدود اوقات میں کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گی۔ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے بند کریں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری پر پابندی نہیں ہوگی۔
شادی ہالز، بینکوئٹس اور شادی کی تقریبات بھی رات 10 بجے تک محدود رہیں گی، یہ پابندی گھروں اور فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادیوں پر بھی لاگو ہوگی۔

مستثنیٰ شعبے:

فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، ہسپتال، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، تندور، بیکریاں، دودھ اور ڈیری شاپس معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات توانائی کے استعمال میں کمی اور شہری نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔