سندھ کے سوا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، بازار رات 8 بجے بند ہوں گے

سندھ کے سوا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، بازار رات 8 بجے بند ہوں گے

سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت بازار، شاپنگ مالز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔

فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل مقامات جہاں شادی بیاہ کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گلگت اور مظفرآباد میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ مفت ہوگی اور اس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں مارکیٹس اور کاروباری اوقات کار کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں دی گئی سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ ٹرانزیکشن مکمل ہو چکی ہیں۔