لاہور ہائیکورٹ کا سموگ تدارک کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ تدارک کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

 عدالت نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوراً بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈولفن پولیس کو بھی ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ مزید برآں، عدالت نے رات 8 بجے کے بعد مارکیٹوں کی بندش کا حکم دیا اور اتوار کے روز مکمل تعطیل کی ہدایت بھی دی۔عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو لاری اڈوں پر دھواں چھوڑنے والی بسوں کو سیل کرنے کی ہدایت کی اور 11 بجے کے بعد ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے حکومت کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، اور اس پر شکایت کرنے والے حکام کو بھی متحرک کیا جائے۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری اداروں کی طرف سے اقدامات کی کمی کے باعث سموگ پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ عدالت نے اس پر مزید فیصلہ کرنے کے لیے 11 نومبر تک سماعت ملتوی کردی۔