یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے حالیہ وی لاگ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’فتنہ فیملی‘ قرار دیا ہے۔
ذوالقرنین نے کہا کہ رجب بٹ نے خواتین کے بارے میں نامناسب بیانات دیے اور پیسے کے لیے کسی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ذاتی تنازعہ نہیں بلکہ پوری قوم کا معاملہ ہے۔انہوں نے رجب بٹ پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی بیوی کے بارے میں بھی مبہم بیانات دیے، شادی کے انتظامات اور گھر کے فرنیچر کے حوالے سے دوسروں کی مدد کو نظر انداز کیا، اور سوشل میڈیا پر بدمعاشی کا کلچر فروغ دیا۔ ذوالقرنین نے کہا کہ رجب بٹ کبھی مذہب کی توہین کرتا ہے اور کبھی فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرتا ہے۔یوٹیوبر نے کہا: "یہ شخص ایسا فتنہ ہے کہ جس کے ساتھ بیٹھتا ہے، اسی کو کاٹتا ہے۔ پیسے کے لیے کسی کو بھی بیچ سکتا ہے۔"واضح رہے کہ رجب بٹ نے حال ہی میں یوٹیوبر کنول آفتاب پر بھی تنقید کی تھی اور خواتین اور شوہروں کے تعلقات پر متنازع بیانات دیے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔