کراچی سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا پر وکلاء نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تشدد کے دوران رجب بٹ کے منہ اور جبڑے سے خون بہنا شروع ہو گیا، جبکہ ندیم نانی والا پر بھی وکلاء نے تشدد کیا۔ اس دوران دونوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔وکلاء کا موقف ہے کہ رجب بٹ نے ایک ویڈیو میں وکلاء کو گالیاں دی تھیں۔ رجب بٹ کو ان کے لاہور سے آئے وکیل میاں اشفاق نے لے کر کراچی بار پہنچایا تھا۔