لاہور کے رنگ روڈ پر تیز رفتاری کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اوور اسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق رنگ روڈ پر اوور اسپیڈنگ پر 574 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ انتہائی تیز رفتاری پر 5 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ڈرائیور گرفتار اور گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل نے کہا کہ رنگ روڈ پر تیز رفتاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور گاڑی مقررہ رفتار میں چلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل ہی حادثات سے بچاؤ کا واحد حل ہے، اسی لیے اوور اسپیڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔