لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کے خلاف پرائس کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5857 انسپکشنز کی گئیں، جن میں خلاف ورزیوں پر 89 کارروائیاں عمل میں آئیں۔گرانفروشی میں ملوث افراد کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ مسلسل خلاف ورزیوں پر 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے ہدایت دی ہے کہ مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی پر فوری جرمانہ کیا جائے اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے گرانفروشی کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور آئندہ اس عمل کو مزید سخت کیا جائے گا۔