لاہور میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے

لاہور میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے

لاہور میں اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا نے گراں فروشی اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 35 انسپکشنز کیں۔

انتظامیہ کے مطابق اوور چارجنگ پر 92 چالان جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر 149 کارروائیاں کی گئیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 6 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیوں پر 16 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق کسی دکان کو سیل نہیں کیا گیا۔تحصیل وار کارروائیوں کے مطابق کینٹ میں 511 انسپکشنز، 14 چالان اور 43 ہزار روپے جرمانہ، سٹی میں 407 انسپکشنز، 16 چالان اور 52 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں 371 انسپکشنز، 8 چالان اور 43 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 342 انسپکشنز، 7 چالان اور 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

راوی میں 306 انسپکشنز، 15 چالان اور 40 ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ رائیونڈ میں 287 انسپکشنز اور 10 چالان کیے گئے۔ رائیونڈ میں 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا سب سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا۔شالیمار میں 283 انسپکشنز، 8 چالان اور 15 ہزار 500 روپے جرمانہ، واہگہ میں 194 انسپکشنز، 8 چالان اور 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔صدر میں 176 انسپکشنز، 3 چالان اور 14 ہزار روپے جبکہ نشتر میں 158 انسپکشنز، 3 چالان اور 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے پھلوں، سبزیوں، چکن اور دیگر اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کی بھی چیکنگ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔