ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے نقب زنی کی 27 وارداتوں کا انکشاف کیا:پولیس
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے 2 نقب زن گینگز کے 5ارکان کو گرفتارکرکے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے کارروائی کے دوران ملزموں مزمل، علی شان اور ثناء آکو جبکہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزموں آ دتہ اور انتظار کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے نقب زنی کی 27 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔