ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ طیب سعید شہید کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت پکڑا۔ جن کی شناخت سہیل اور ارشد کے ناموں سے ہوئی،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا،جس میں 2 موٹرسائیکلز، کیبل اور نقدی شامل،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔