رواں سال 1559 گینگز گرفتار، 61 کروڑ کامال مسروقہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر اور سنگین جرائم میں ملوث 1559 گینگز کے 3379 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزموں سے 61 کروڑ 61 لاکھ سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ جس میں 114 تولے سونا، 46 گاڑیاں، 1083 موٹر سائیکلیں، 4006 موبائل فونز اور 46 لیپ ٹاپس شامل ہے برآمد کر کے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شفاف انداز میں اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کو مفرور ملزموں کی گرفتاری اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چھاپوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ۔