ڈکیت گینگ گرفتار، لاکھوں روپے کا مسروقہ مال ، اسلحہ بر آمد

صدرگوگیرہ (خصوصی رپورٹ)صدر گوگیرہ کے تھانہ طیب سعید شہید پولیس کی کارروائی ، ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او عاطف نواز اور محرر رانا عابد کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جن ملزموں کو گرفتار کیا گیا ان میں سبحان ، زبیر اور علی حسن شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضہ سے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرلیا جس میں 4 موٹر سائیکل ، 3 موبائل فون ، اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور 3 پسٹل شامل ہیں۔ ملزموں نے ڈکیتی اور راہزنی کی16 وارداتوں کا اعتراف کیا۔