اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ رانا خلیل احمد خان نے بیوی کے قتل میں ملوث مجرم فیضان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق مجرم نے جون 2025 میں اپنی بیوی انشاء کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کو ناحق قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوتے۔