اوکاڑہ : بیوی کے قاتل کو عمر قید، 5 لاکھ جرمانہ کی سزا

مصطفی نے گزشتہ سال بیوی صدف کاگلاکاٹ کر خود کوبھی زخمی کرلیا تھا
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کی عدالت نے بیوی کے قاتل کو عمر قید کی سزا، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ کے مطابق چک نمبر 3/1-R-A کے رہائشی غلام علی ولد غلام مصطفیٰ نے مئی 2025 میں اپنی بیوی صدف بی بی کا بلیڈ سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا ، جبکہ مبینہ طور پر خود کو بھی زخمی کر لیا تھا۔ وقوعہ کا تھانہ صدر رینالہ خورد میں درج کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جو ایڈیشنل سیشن جج راجہ شبریز اختر کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے پر مجرم غلام علی کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔