لندن (آئی این پی ) برطانوی عدالت نے سائوتھ پورٹ میں 3بچیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق مجر م کو جیل میں کم ازکم 52 برس گزارنے ہوں گے۔18سالہ مجرم نے گذشتہ سال جولائی میں سائوتھ پورٹ میں ڈانس کلاس میں گھس کر 3بچیوں کو قتل اور 8سے زائد بچوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا۔ایکسل کے حملے کا شکار بچوں کی عمریں 6سے 13 سال کے درمیان تھیں